131

سیلفی نہ بنوانے پر ہمایوں نے مداح سے معافی مانگ لی

کراچی:اداکار ہمایوں سعید کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید نے انہیں تین گھنٹے تک انتظار کروایا لیکن پھر بھی ان کے ساتھ سیلفی نہیں لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکرین پر نظر آنے والے ہیرو ز کو اکثر لوگ اپنے دلوں میں بھی ہیروز کا درجہ دے لیتے ہیں اور ان سےخواہشات بھی وابستہ کر لیتے ہیں، اگر وہ پوری نہ ہوں تو آئیڈیل ٹوٹنے سا لگتا ہے جس کا اظہار کئے بنا رہا نہیں جاتا۔ ایسا ہی واقعہ ہمایوں سعید کے ساتھ پیش آیا جس میں مداح نے سیلفی نہ بنانے پر اپنے ہیرو سے شکوہ کر ڈالا۔ مداح کا کہنا تھا کہ جب شہرت مل جاتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔

اس مداح کی جانب سے ٹویٹ کرنے کے بعد ہمایوں سعید نے جوابی ٹویٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا ‘‘3 گھنٹے کے بعد میں تجھے ڈھونڈ رہا تھا، خیر معاف کردے ، اگلی بار۔’’ہمایوں سعید کی جانب سے جوابی ٹویٹ کرنے کے بعد یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کا کہنا ہے کہ کم سے کم ہمایوں سعید نے معافی تو مانگی ورنہ کچھ فنکار تو بہت گھمنڈی ہوتے ہیں اور ان میں ذرا بھی اخلاقیات نہیں ہوتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں