141

مایا نے تین سال بعد ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی

کراچی:اداکارہ مایا علی نے تین سال بعد ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی، کہتی ہیں جیسا ڈرامہ کرنا چاہتی تھی ویسا سکرپٹ ملنے پر ہاں کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں مایا علی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہی چاہتی تھی کہ ایسا کردار یا سٹوری کروں جس سے معاشرے کی رہنمائی ہو۔مایا علی کہا کہ مجھے بہت سے ڈراموں کی پیش کش ہوئی اور انکار کرتی رہی لیکن جب مجھے ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ڈرامہ ‘پہلی سی محبت’ کیلئے سکرپٹ دیا گیا تو میں پڑھ کر اتنا متاثر ہوئی اور احساس ہوا کہ شاید یہی وہ ڈرامہ ہے جوکہ میں کرنا چاہتی تھی کیوں کہ ڈرامہ محبت کی ایسی داستان پر مبنی ہے جسے دیکھ کر آپ ایسا محسوس کریں گے جیسے یہ آپ کی پہلی محبت یا آپ سے ہی منسوب ہو۔

مایا علی نہ صرف ٹی وی ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی جاندار اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں، بہترین ڈرامہ اداکارہ کے ایک سے زائد ایوارڈز جیتےب کے علاوہ کئی مرتبہ نامزد بھی ہوئی ہیں۔ بڑی سکرین پر پرے ہٹ لو اور طیفا ان ٹربل میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔ اداکارہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی اپنی منفرد پہنچان بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں