139

ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

اسلام آباد: جنونی بھارت کے ہاتھوں امن غارت، ایل او سی پر پھر شرانگیزی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، دشمن کو دندان شکن جواب دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس سے لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف جام شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج نے

بھرپورجوابی کارروائی کی، جس سے بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں