140

انتظار قتل کیس’نوجوان کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا ‘پولیس اہلکار براہ راست ملوث

کراچی: سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی ٹیم نے انتظار قتل کیس کی تفتیش مکمل کرلی، جس کے مطابق نوجوان کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا اور پولیس اہلکار بلال اور دانیال واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی نے عبوری رپورٹ دو روز میں متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی مقدس حیدر پر قتل کی سازش یا منصوبہ بندی کے ابھی تک ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی نامزدگی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

دوسری جانب مقتول انتظار کے والد نے انصاف نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کا الٹی میٹم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں