146

اسماء کے قاتل کو ڈے این اے رپورٹ کے بعد گرفتار کرلیا گیا،رانا ثناء اللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے جب ملزم کا نام دیا تو خیبر پختوانخوا پولیس کو 4 سالہ اسماء کے قتل کے کیس میں کامیابی ملی۔

صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواک ی بدلی ہوئی پولیس کاحال دیکھیں کہ ملزم بھی وہیں تھا اور پولیس ملزم کے گھر میں تین ہفتے بیٹھی رہی لیکن انھیں ملزم پر کوئی شک بھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسماء کا ملزم اس کا کزن ہے، دونوں کا گھر آمنے سامنے ہے تاہم پنجاب فرانزک لیبارٹری نے جب ملزم کا نام دیا تو کے پی کے پولیس کو کامیابی ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس کی تعریفیں کرنے والے بتائیں کہ عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو کب پکڑیں گے۔

یاد رہے کہ مردان میں زیادتی کی کوشش کے بعد قتل کی جانے والی ننھی اسماء کے قاتل کو ڈے این اے رپورٹ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پکڑا جانے والا ملزم 15 سالہ لڑکا ہے جو اسماء کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں