108

فضل الرحمان کا نواز شریف کوواپسی کا مشورہ، ترجمان جے یوآئی (ف) نے تردید کردی

اسلام آباد : جے یوآئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کے نوازشریف کو وطن واپس آنے کے مشورے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یوآئی (ف)اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کوواپس آنےکامشورہ نہیں دیا، نوازشریف کووطن واپسی کامشورہ فضل الرحمان نہیں انکےمعالج دیں گے۔

ترجمان جےیوآئی(ف) کا کہنا تھا کہ مختلف ٹی وی چینلزپرچلنےوالی خبریں بےبنیادہیں، جےیوآئی سمجھتی ہے، نواز شریف بیمار ہیں،انہیں علاج کی ضرورت ہے، نوازشریف کی طبیعت کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہے۔

یاد رہے مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں وطن واپسی کا بھی مشورہ دیا تھا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کا آپشن اہمیت کا حامل ہے جبکہ نواز شریف نے کہا تھا کہ مل کر آگے بڑھنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں آصف زرداری اور مریم نواز میں تلخ گفتگوزیر بحث رہی جبکہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غورکیا۔

اس موقع پر نوازشریف نے فیصلے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیتے ہوئے کہا تھا آصف زرداری کی ایسی گفتگوسے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں