124

مشال قتل کیس کا اہم فیصلہ آج سنایا جائیگا’تین ملزم کونسلر تاحال مفرور ہیں

ہری پور

مشال قتل کیس سے متعلق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سینٹرل جیل ہری پور میں آج فیصلہ سنائے گی۔ تین ملزم کونسلر مردان عارف خان، اسد اور صابر تاحال مفرور ہیں، مردان، ہری پور سمیت دیگر علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ میڈٰیا کو جیل میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

13 اپریل 2017 کو عبد الولی خان یونی ورسٹی مردان میں 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر جان سے مار دیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تشدد کی متعدد ویڈیوز جاری ہوئیں۔ پولیس اور حکومت سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کلپس کے بعد حرکت میں آئی تھی۔ مشال خان قتل کیس کا مقدمہ پہلے پشاور ہائی کورٹ میں چلا تا ہم مشال کے والد محمد اقبال کی درخواست پر مقدمہ پشاور ہائی کورٹ سے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ اس کیس میں ستمبر 2017 سے جنوری 2018 تک 25 سماعتیں ہوئیں، جن میں 68 گواہ پیش ہوئے۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد 30 جنوری کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں