125

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔

نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں