117

ڈینٹنگ پینٹگ کرنے وال مزدورایک فون کال پرعمربھرکی جمع پونجی سے محروم

حیدرآباد:کمائے کوئی اڑائے کوئی کے مصداق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد کے سادہ لوح مزدور کو لٹیروں نے فون کال پرلاکھوں کا چونا لگا دیا۔

پڑھے لکھے چوروں کی جانب سے سادہ لوح افراد کو لوٹےجانے کا ایک اور واقعہ سامنےآگیا۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹگ کرنے والا ایک فون کال پر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوگیا۔

گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹگ کرنے والےابرارسے نامعلوم شخص نے مردم شماری ایجنٹ بن کرمعلومات لی۔ بعد ازاں بینک کی ہیلپ لائن سے کال آئی جس پر ابرار سے ڈیٹا مانگا گیا۔

کال کے بعد بینک سے میسج آیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے نکالے گئے ہیں۔ فراڈ پرمتاثرہ شخص نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

متاثرہ شخص نے سی پی ایل سی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی درخواست دے دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں