134

زینب کے قاتل عمران کو قصور کی دیگر 7 بچیوں کے کیس میں بھی ملزم نامزدکردیا گیا

لاہور : زینب کے قاتل عمران کو قصور کی دیگر 7 بچیوں کے کیس میں بھی ملزم نامزد کردیا گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 3 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

زینب کو قتل کرنے والا درندہ 7 دیگر بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں بھی ملزم نامزد کردیا گیا، پولیس نے عمران علی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 3 دن کا ریمانڈ لے لیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ دوسرے کیسز میں بھی ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے، تفتیش کیلئے ملزم کا ریمانڈ ضروری ہے، ملزم عمران کو زینب قتل کیس میں 7 فروری کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں