129

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ملتوی ہو گئی

اسلام آباد  شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی ہو گئی ۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نوازشریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور وکلا عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے جس خواجہ حارث کی معاون وکیل نے کہا خواجہ حارث آرہے ہیں وہ دلائل دینگے ۔
عدالت نے اظہار برہمی کیا جس کے بعد جج محمد بشیر اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے ۔
قبل ازیں احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ان کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی پر ملتوی کر دی گئی ۔
سماعت 2 بجے تک ملتوی کی گئی ۔
نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے ۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ سے فارغ ہو جائیں ، سماعت 2 بجے کر لیں گے ۔
سماعت ملتوی ہونے کے بعد نواز شریف نے ایسی پھرتیاں دکھائیں کہ ان کی گاڑی ڈی ویجز اساتذہ کے احتجاج میں شریک ایک خاتون ٹیچر کے پاﺅں پر سے گزر گئی جس سے اس خاتون ٹیچر کا پاﺅں زخمی ہو گیا تاہم نواز شریف کا قافلہ رکا نہیں بلکہ منزل کی طرف فراٹے بھرتا نکل گیا ۔
احتجاج کرنیوالی خاتون ٹیچر رابعہ وحید نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس پر نواز شریف کی جانب سے ڈیلی ویجز ٹیچرز کی مستقلی کا وعدہ درج تھا ۔
اس سے پہلے بھی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر نوازشریف کے قافلے کی زد میں آ کر مسلم لیگ ن کا ایک کارکن زخمی ہو چکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں