146

کراچی کے اورنج لائن بس منصوبے میں تاخیر، عوام اذیت اور تکلیف سے دوچار ہیں

عوامی مسائل کا حل اور معیاری طرز زندگی کے لیے اقدامات ایک ذمہ دار حکومت کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ ان بنیادی سہولیات میں صحت، تعلیم، رہائش ، مناسب روزگار کے ساتھ آرام دہ آمدورفت کی سہولتیں قابل ذکر ہیں۔

لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں تواتر سے ایسے حکمراں آتے رہے جنہوں نے نا تو عوامی مسائل پر کوئی توجہ دی اور اگر کہیں کوئی کوشش ہوئی بھی تو عوام کو ان کے بنیادی حقوق ترسا کر، احسان جتا کر غیر معیاری فراہم کیے گئے۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے اور حکومتی مسند پر براجمان ہونے والے وزراء اور ارکان اسمبلی ان سہولیات کو عوام کا حق نہیں بلکہ اسے حکومت کا احسان سمجھتے۔

یوں تو پنجاب ہو یا سندھ، بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا، ہر صوبے میں ذرائع آمد و رفت کی بہتری کے کام جاری ہیں۔ لیکن جو بات ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے ممتاز بناتی ہے وہ تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار ہے اور اس کی جانچ کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں۔ ایک عام تقابلی جائزہ بھی لیا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر کام ہوا اور وہاں سڑکیں اور صفائی کا معیار دیگر صوبوں کی نسبت بہت اچھا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب کراچی کے شہری لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کی ترقی پر رشک کرتے تھے، فروری 2016 میں اُس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی آکر تقریباً 35 کلو میٹر طویل گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ ملک کی معاشی شہ رگ کہلانے والے شہر میں اپنی نوعیت کا سب سے منفرد اور بڑا منصوبہ ہے۔

عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کرکے انہیں اس اذیت سے نجات دلائی جائے— فوٹو : خالد حسین

وفاق کی دیکھا دیکھی سندھ حکومت نے بھی کراچی میں اورنج لائن میٹرو بس منصوبے کا آغاز کردیا۔ بعد ازاں اس منصوبے کا نام تبدیل کرکے ’’عبدالستار ایدھی لائن‘‘ رکھ دیا گیا۔

 کسی بھی منصوبے پر تعمیراتی کام کا افتتاح بلاشبہ مکینوں کے لیے خوشی کی بات ہوتی ہے لیکن یہ خوشی اس وقت باعث پریشانی و تکلیف بن جاتی ہے جب اس کی تکمیل حد سے زیادہ تاخیر ہوجائے۔

“اورنج” یا “عبدالستار ایدھی” لائن بس منصوبے کا جائزہ لیں تو یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ سندھ حکومت نے پروجیکٹ پر کام تو شروع کردیا لیکن اب تک یہ منصوبہ تکمیل سے بہت دور اور بدنظمی کا شکار ہے۔جس کی وجہ سے علاقے کے عوام اذیت اور تکلیف سے دوچار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں