135

سوشل سائٹ فیس بک نے “ہند تواورتا” نامی پیج ہٹا دیا

نئی دہلی:سوشل سائٹ فیس بک نے “ہند تواورتا” نامی پیج ہٹا دیا۔ پیج پر انتہا پسند ہندوگروہوں کی جانب سے مسلمان مردوں پر تشدد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ہندو توا ورتا نامی اس پیج پرلو جہاد کیخلاف تشدد کے تحت انتہا پسندوں نے بین المذاہب شادیوں کی ایک طویل فہرست شامل کر رکھی تھی اور کہا گیا تھا کہ ان خواتین کے شوہروں کو مار دیا جائے۔

فہرست میں 102 مسلمان مردوں اورہندو خواتین کے نام شامل ہیں ، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ فیس بک پروفائل میں ہندو خواتین کے ریلیشن شپ سٹیٹس کو دیکھ کر بنائی گئی ہے۔ پیج پر موجود پروفائل کو حفاظتی نقطہ نظر سے سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا تھا۔

 اب یہ صفحہ فیس بک پر موجود نہیں تاہم ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ نے کچھ پوسٹس محفوظ کر لی تھی۔ ان پوسٹس میں لوگوں کو ’لو جہاد‘ کے خلاف تشدد کرنے کا پیغام دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں