114

پیرس: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ایفل ٹاور کے سامنے مظاہرہ

  پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود جبکہ سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے میں شریک افراد نے کشمیر کے جھنڈے اور بھارت مخالف تحریر والے کتبے اٹھا رکھے تھے ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لینا ہو گا اور وہاں پر بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ۔
کشمیری رہنما زاہد ہاشمی اور کمیونٹی کے افراد نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ایفل ٹاور کے سامنے مظاہرہ عالمی توجہ کشمیری کی جانب مبذول کروانے کیلئے کیا گیا ۔ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس طرح کے مظاہرے ہوتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں