145

شمالی کوریا کے معاملے پر پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس میں اختلافات

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر امریکی محکمہ دفاع اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں ۔

وائٹ ہاؤس اس بات پر نالاں نظر آتا ہے کہ شمالی کوریا پر حملے کے لیے پینٹاگون صدر ٹرمپ کو کسی قسم کا کوئی اختیار یا انتخاب نہیں دے رہا ۔

صدر ٹرمپ کے مشیر سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریمنڈ مک ماسٹر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکیوں کے قابل اعتماد ہونے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا کے پاس حملے سے متعلق ایک عمدہ اور طے شدہ منصوبہ ہو ۔

جنرل مک ماسٹر کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے حق میں ہیں تاہم ماضی میں مذاکرات کی صورت میں شمالی کوریا کو بہت سے زیادہ رعایت دینا پڑی تھی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسے پریشانی یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کوریائی خطے میں فوجی کارروائی کے حوالے سے جلدبازی سے کام لے رہا ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں ۔

وزیر دفاع جیمز میٹس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا مؤقف ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری سے کام لیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں