137

جمہوری انڈیکس میں بھارت 42ویں نمبر پر آگیا

خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دینے والا بھارت سالانہ جمہوری انڈیکس میں تنزلی کا شکار ہے اور اس کا نمبر اب 42واں ہو گیا ہے۔

سروے میں دنیا کے صرف 19 ملکوں کو مکمل جمہوری ملک قرار دیا گیا ہے اور امریکا اور بھارت ان ممالک میں شامل نہیں ہیں۔

اس انڈیکس میں ناروے بدستور پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد آئس لینڈ اور سویڈن کا نمبر ہے۔

پچھلے سال بھارت کا نمبر 32واں تھا جہاں سے وہ مزید نیچے گرتا ہوا 42واں نمبر پر جا پہنچا ہے۔

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بھارت میں اظہار رائے پر خوف و ہراس کے پہرے ہیں اور وہاں مذہبی انتہا پسندی فروغ پا رہی ہے جبکہ اقلیتوں کے خلاف تشدد کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت کے انتخابی عمل، شہری آزادیوں، حکومت کی کارگزاری، اور سیاسی کلچر میں خامیاں نوٹ کی گئی ہیں اور معاشرے میں تمام طبقوں کے لیے برداشت کا بھی فقدان دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں