132

امریکی اداکار مارک سیلنگ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

مارک سیلنگ پر بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کی تصویریں رکھنے کے الزام پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

لاس اینجلس:  امریکی اداکار مارک سیلنگ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، ان کے وکیل نے انکی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے سیلنگ نے خودکشی کی ہو۔ مارک سیلنگ جو امریکی ٹی وی سیریز میں اپنے کردار سے مقبول تھے، ان پر بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کی تصویریں رکھنے کے الزام پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ عدالت اس حوالے سے رواں برس 7 مارچ کو سزا سنانے والی تھی۔ مارک سیلنگ یہ پر مقدمہ گزشتہ سال اکتوبر میں درج ہوا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں