137

کولمبین گلوکارہ شکیرا آج اکتالیسویں سالگرہ منا رہی ہیں

پہلی بار 11 برس کی عمر میں سکول میں پرفارمنس دی، لاطینی ،عربی ، راک اینڈ رول اور بیلے میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

 کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا اکتالیس برس کی ہو گئیں، واکا واکا فیم گلوکارہ کے دنیا بھر میں ساڑھے بارہ کروڑ سے زائد ریکارڈ فروخت ہو چکے ہیں۔ گلوکارہ شکیرا دو فروری انیس سو ستتر کو جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے گیارہ برس کی عمر میں سکول میں پرفارم کیا۔

لاطینی اور عربی زبان میں گانے، راک اینڈ رول اور بیلے، انہوں نے موسیقی کے ہر شعبے میں اپنے جوہر دکھائے۔ نوے کی دہائی کے آغاز پر البم میگیا اور پیلیگرو ریلیز کیا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ انیس سو چھیانوے میں البم پائس دیسکالسس نے انہیں لاطینی امریکا میں شہرت دی اور دو ہزار دو میں گانے وین ایور ویئر ایور نے انگریزی موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔ دو ہزار دس میں فٹبال ورلڈ کپ کے گانے واکا واکا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں