132

برطانیہ میں مسلمانوں پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، ملزم پر جرم ثابت

لندن: برطانیہ میں فِنز بری پارک کی مسجد کے باہر مسلمانوں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم ڈیرن اوسبورن پر اقدام قتل کا جرم ثابت ہوگیا۔

لندن میں دہشت گرد حملے کی سماعت کے دوران جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ملزم ڈیرن اوسبورن آن لائن انتہاپسند پروپیگنڈے سے متاثر تھا اور حملے میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو مارنا چاہتا تھا۔

ادھر فنزبری مسجد کے امام محمد محمود نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف مل گیا ہے۔

ڈیرن اوسبورن نے گزشتہ سال جون میں تیز رفتار وین مسجد کے قریب نماز پڑھنے والوں پر چڑھا دی تھی جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ڈیرن اوسبورن کو سزا بعد میں کسی سماعت کے دوران سنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں