119

وائٹ ہاؤس تقاریر لکھنے کیلئے تعینات اہل کار نے گھریلو تشدد کے واقعات اور الزامات پر استعفیٰ دے دیا

واشنگٹن : امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس تقاریر لکھنے کیلئے تعینات اہل کار نے گھریلو تشدد کے واقعات اور الزامات پر استعفیٰ دے دیا۔

 وائٹ ہاؤس میں تعینات اہل کار نے بیوی کی جانب سے گھریلو تشدد اور زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد اہل کار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان راج شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیوڈ سورینسین کے خلاف واقعات کی اطلاعات کا علم جمعرات کی شام کو ہوا، جس پر ڈیویڈ سے رابطہ کیا گیا، جس پر اس نے بیوی کی جانب سے عائد تمام الزامات کی تردید اور استعفیٰ کی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں