113

امریکی فضائی حملے، خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد شہری جاں بحق

دمشق : شامی دارالحکومت پر امریکی فضائی حملے میں 200 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، خواتین اور بچوں 

سمیت 100 سے زائد شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

شامی دارالحکومت دمشق کے قریب فضائی حملوں میں 48 گھنٹوں کے دوران 136 شہری جاں بحق ہوگئے، مرنیوالوں میں 22 بچے اور 21 خواتین بھی شامل ہیں۔

امریکی اتحاد نے دمشق میں فضائی کارروائی کے ساتھ ساتھ آرٹلری سے بھی حملہ کیا، تازہ حملوں میں شامی صدر بشار الاسد کے حامی 100 سے زائد جنگجو مارے گئے۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بھی شامی دارالحکومت کے قریب فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے تاہم شام فوج کے مطابق ڈیفنس سسٹم کے ذریعے کئی اسرائیلی میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کئی سالوں سے شام خانہ جنگی کا شکار ہے جس میں لاکھوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پناہ کی تلاش میں لاکھوں شامی مسلم ممالک سمیت یورپ بھی ہجرت کرچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں