145

بنگلادیش’ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن الزامات پر 5 سال قیدکی سزا سنادی

ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم اور بنگلادیش نیشنل پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنادی۔

ڈھاکا کی اسپیشل کورٹ نمبر 5 کے جج اخترالزمان نے 632 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 5 سال، ان کے صاحبزادے طارق الرحمان اور دیگر 4 افراد کو 10،10 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن کمیشن نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور ان کے صاحبزادے طارق الرحمان سمیت 6 افراد کے خلاف رمنا پولیس تھانے میں کریشن کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

خالدہ ضیا پر الزام تھا کہ جون 1991 میں انہوں نے یونائیٹیڈ سعودی کمرشل بینک سے 12 لکاھ 55 ہزار ڈالر کی گرانٹ پرائم منسٹر اورفن فنڈ میں منتقل کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں