132

سعودی عرب کے محکمہ ٹرانسپورٹ’ مملکت میں ٹک ٹک رکشے نہیں چلیں گے

ریاض : سعودی عرب کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں ٹک ٹک رکشے نہیں چلیں گے۔

سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں 3 پہیوں والے رکشوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پامصر، پاکستان اور بھارت جیسے گنجان آباد ممالک میں ان کا رواج بہت زیادہ ہے اور قریب آنے جانے کیلئے مقامی شہری اس قسم کے رکشے کرائے پر حاصل کرتے ہیں، عام طور پر ان میں 2 سواریاں بٹھائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں