131

تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

تائیپی: تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، جبکہ دو افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 20 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز تائیوان کے ساحل سے 20 کلو میٹر دور سمندر میں تھا۔

زلزلے سے عمارت گرنے سے 30 افراد ملبے تلے دب گئے جن کو نکالنے کےلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے ایک اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بیشتر سڑکوں پر دراڑ پڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں