153

دوائی نہ کھانے پر ملزم نے اپنی والدہ کو ذبح کردیا

قاہرہ : مصر میں نشے کے عادی شخص نے اپنی معمر والدہ کو دوا نہ کھانے پر ذبح کر دیا۔

مصری اخبار کے مطابق قاہرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا، اہل محلہ نے پولیس کے آنے تک ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہیں دیا۔

ملزم سے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ نشے کا عادی تھا، اس کی معمر والدہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں، والدہ کے دوائی نہ کھانے پر ملزم طیش میں آگیا اور خنجر سے اپنی والدہ کو ذبح کردیا، جنونی شخص نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ والدہ کی نعش پر انتہائی بے دردی سے خنجر زنی کرتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں