130

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے اپنے مداحوں کو بچی کی پیدائش کی خوش خبری سنائی جس پر ان کے چاہنے والوں نے دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا پر والدین بننے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ دوپہر میں ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انوشکا اور بچی دونوں صحت مند ہیں، ہماری زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا۔ ویرات کوہلی نے دعائیں دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر اپنے فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں