133

امریکا کا حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

 واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان آج کسی بھی وقت ممکن ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا آج کسی بھی وقت یمن میں سعودی اتحادی افواج سے برسر پیکار حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ نومنتخب جوبائیڈن کے حوالے کرنے سے پہلے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر مشرق وسطیٰ میں اپنے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دلچسپی اور مداخلت کے باعث چار ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں اور خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے کئی ہم اقدامات بھی کیے ہیں۔

امریکی صدر کی ہی ثالثی میں سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے قطر کے ساتھ 2017 سے منقطع تعلقات کی بتدریج بحالی کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں سفری و تجارتی تعلقات بحال کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں