162

عمان حکومت نے نئے بینک نوٹ جاری کردیئے

مسقط : سلطنت عمان کے مرکزی بینک نے 20، 10 اور پانچ ریال کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق جدید اور روشن عمانی سلطنت کے مرکزی بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ کی ترسیل کا سلسلہ 11 جنوری سے شروع کردیا گیا ہے۔ نیا 20، 10، 5، 1، آدھا ریال اور سو بیسہ کے نوٹ جلد عمانی شہریوں کی پہنچ میں ہوگا۔

عمان میں اس سے قبل کرنسی کے متعدد نئے نوٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ برس جولائی میں حکومت عمان کی جانب سے 50 ریال کا نیا نوٹ خصوصی طور پر سلطنت کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 50 ریال کے نئے نوٹ کے سلسلے کا یہ چھٹا ایڈیشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں