122

عمر کے ساتھ بڑھنے والے کپڑے تیار

لندن: برطانوی انجینئر نے عمر کے ساتھے بڑھنے والے کپڑے تیار کرلیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی انجینئر نے لچکدار میٹریل سے بنا ایسا کپڑا تیار کیا ہے جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں۔

کمپنی کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ ان کا تیار کردہ لباس واٹر پروف ، پائیدار اور بار بار دھونے سے خراب بھی نہیں ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لباس کے اندر خاص لچکدار میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اور جب کپڑے کو کھینچا جاتا ہے وہ پتلا ہونے کی بجائے موٹا ہوجاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق بچے کو بار بار نیا سائز پہنا کر ہم زمین کے وسائل خرچ کررہے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پیدائش کے دو سال تک بچے سات مرتبہ جسامت بڑھاتے ہیں اور یہ لباس 4 سے 36 ماہ تک کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں