127

سعودی وزارت انصاف نے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنادی

ریاض : سعودی حکام نے غیر ملکیوں شہریوں کو سعودی کمپنیاں چلانے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت انصاف کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ غیر ملکی شہری سعودی کمپنیاں چلا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت انصاف کے قانون کی رو سے غیر ملکی سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز نہیں تھے لیکن اب وزارت انصاف نے دوسری شق ہی معطل کردی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ قرارداد کی دوسری شق میں کہا گیا تھا کہ اگر کمپنی سعودی قومیت کی حامل ہوگی تو غیرملکی اسے چلانے کا مجاز نہیں ہوگا، سعودی کمپنی کا مالک غیرملکی کو کمپنی چلانے کے اختیارات نہیں دے سکتا تاہم اب اس شق کو ہی معطل کردیا گیا ہے جس کے بعد غیر ملکی سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں