88

سعودی عرب میں شہریوں کے لاکھوں ریال لٹنے سے بچ گئے

ریاض: سعودی دارالحکومت میں پولیس نے بینک اے ٹی ایمز سے رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بڑی کارروائی ریاض میں کی گئی جہاں شہریوں کے لاکھوں ریال لٹنے سے بچ گئے۔ پولیس ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دو اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے والا سعودی شہری گرفتار کیا گیا ہے، تاہم وہ رقم لوٹنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اے ٹی ایمز کو نقصان پہنچا کر ریال نکالنا چاہتا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا گیا اور بعد میں گرفتاری عمل میں آئی، گرفتار شخص سعودی شہری ہے جس نے ریاض کے دو مختلف ایم ٹی ایمز کو اپنا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

الکریدیس نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں