117

سعودی عرب میں تجارتی لائسنس منسوخ کیے جانے لگے

ریاض: سعودی عرب میں تجدید نہ کروانے والوں کے تجارتی لائسنس کی منسوخی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی کی جانب سے ان تجارتی اداروں کے لائسنس منسوخ کیے جارہے ہیں جنہوں نے ایک سال سے لائسنس کی تجدید ہی نہیں کرائی۔

رپورٹ کے مطابق میونسپلٹی نے ان تمام تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے جن کے لائسنس ایک سال سے ختم ہیں کہ وہ جلد از جلد تجدید کرانے کے لیے رجوع کریں، بصورت دیگر ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے اور سسٹم سے لائسنس کا ریکارڈ بھی ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

ایک بار اگر لائسنس کا ریکارڈ ڈیلیٹ ہوا تو نئے سرے سے درخواست دائر کرنی ہوگی جبکہ جتنا عرصہ لائسنس ختم رہا اس کی فیس کے علاوہ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ میونسپلٹی نے تجارتی اداروں کو خبردار کردیا۔

میونسپلٹی نے اس اہم اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے تجارتی لائسنس جاری ہوئے لیکن بعض تاجروں نے اپنا کاروبار بند کردیا لیکن انہوں نے لائسنس ختم نہیں کروایا اس طرح یہ عمل غیرقانونی تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ ادارے کے مطابق بہت سے تاجر ایسے ہیں جو کاروبار کررہے ہیں لیکن لائسنس کی تجدید نہیں کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں