153

کورونا وائرس: سعودی ماہر صحت نے قوم کو حوصلہ افزا خبر سنادی

ریاض : سعودی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر نے سعودی عرب میں چھ ہفتوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز صفر ہونے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کنگ سعود میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر توفیق کی جانب سے کہا ہے کہ ریاست میں کرونا وبا پھیلنے کے 9 ماہ بعد پہلے مرتبہ 100 سے کم کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ چار سے چھ ہفتوں کے دوران کرونا وبا کا ریاست سے خاتمہ ہوجائے گا تاہم شہریوں و غیر ملکیوں کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صرف 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں 180 مریض شفایاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 54 ہزار 443 ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں