151

سعودی عرب: سی پورٹس اتھارٹی کی جانب سے اہم اعلان

ریاض : سعودی سی پورٹس اتھارٹی نے یکم جنوری سے مختلف اشیاء پر نئی فیسیں مقرر کردیں تاہم وہ علاقائی مارکیٹس کی نسبت کم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی سی پورٹس اتھاڑتی کی جانب سے نئی فیسوں کا نفاذ ملکی و علاقائی بندرگاہوں میں نافذ فیسوں کے تقابلی جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔

سی پورٹس اتھارٹی (الموانی) نے یکم جنوری 2021 سے نافذ ہونے والی نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق مختلف اشیاء پر عائد کی جانے والی نئی فیسیں سرمایہ کاروں کےلیے مفید ثابت ہوں گی اور درآمد و برآمد کرنے والوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سی پورٹس اتھارٹی کے اس اقدام سے ساڑھے 900 سے زائد نئی آسامیاں پیدا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں