142

عراق: تیل بردار جہاز میں بارودی سرنگ کی موجودگی کا انکشاف

بغداد : عراقی تیل بردار آئل ٹینکر میں بارودی سرنگ کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جہاز کو عملے سے خالی کرالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیج عرب میں عراقی ساحل سے 28 ناٹیکل میل (52 کلومیٹر) انٹرنیشنل پانیوں میں موجود تھا جب اس کے خول میں بارودی سرنگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ اس سرنگ کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس سے دوسرے تیل بردار جہاز میں آئل بھرا جارہا تھا تاہم جہاز کو محفوظ بنانے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کام کررہا ہے۔

عراق کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی سرنگ ایک پیچیدہ سمندری بارودی سرنگ ہے جس میں سینسر بھی نصب ہیں، جس کے باعث ڈیوائس کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بارودی سرنگ اس تیل بردار بحری جہاز کے ساتھ کس طرح منسلک کی گئی تھی۔

فوج کے مطابق یہ آئل ٹینکر عراقی آئل مارکٹنگ آرگنائزیشن’’سومو‘‘ سے ایک نامعلوم کمپنی نے کرائے پر لے رکھا تھا جس کی شناخت جاری نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں