147

روس اور ترکی کا امریکی پابندیوں کے خلاف مشترکہ فیصلہ

ماسکو: روس اور ترکی نے امریکی پابندیوں کے خلاف مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ترکی پر امریکا کی پابندیوں کے باوجود ماسکو اور انقرہ کے درمیان دو طرفہ فوجی تعاون پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

امریکا نے اسی ماہ ترکی کے خلاف روس سے میزائل دفاعی نظام ایس 400 خریدنے پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔

سرگئی لاروف نے منگل کے روز ماسکو میں ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کے غیر قانونی دباؤ کے باوجود ترکی کے ساتھ فوجی تعلقات قائم کرنے کے لیے باہمی عزم و ارادے کی تصدیق کی ہے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کووِڈ 19 کے علاج کے لیے روسی ساختہ ویکسین سپٹنک وی کو اپنے ہاں تیار کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی نے روس سے اس ویکسین سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور وزیر صحت فخر الدین کوکا نے سوموار کو صدارتی کابینہ کو بتایا تھا کہ اس ضمن میں تمام معاملات درست سمت میں جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں