145

برطانیہ ؛ ایک ہفتے میں 20 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

لندن: برطانیہ میں کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے ہفتہ وار 20 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی بگڑتی صورت حال اور نئی قسم کے وائرس سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) نے تجویز دیا ہے کہ تیسری لہر سے بچنے کے لیے کم از کم 20 لاکھ افراد کو ہفتہ وار لازمی طور پر کورونا ویکسین لگانا ہوگی۔

برطانیہ میں چوتھے درجے کی پابندیاں بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ جنوری میں اسکول بند رکھے جائیں گے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ پر دباؤ بڑھنے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپکل میڈیسن نے اپنے مطالعے کے خلاصے میں لکھا کہ کرونا وائرس کے انسداد کی مؤثر ویکسین کے نہ ہونے، کیسز میں اضافے، اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں بڑھنے، انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیادہ مریضوں کا داخلہ اور اموات کی شرح 2021 میں گزشتہ برس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے 21 ہزار 330 افراد ہلاک ہوئے اور اب کورونا کی نئی قسم نے خوف کی فضا قائم کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں