181

افغانستان میں دھماکوں کا سلسلہ جاری، 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت سمیت 4 مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا صوبے فراہ میں ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا دھماکا صوبہ غزنی میں ہوا جہاں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے دو ملازمین ہلاک ہوئے۔

اسی طرح تیسرا دھماکا خوست صوبے میں ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صوبائی کونسل کے سربراہ کفیل ریان بھی شامل ہیں۔ کابل میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی اور ایک سرکاری ملازم ہلاک ہوگیا۔

تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایک ماہ قبل داعش کے مقامی گروپ نے سیکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کابل حکومت اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں تاہم کابل میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں