136

صدر ٹرمپ نے 2.3 ٹریلین ڈالرز کے کرونا ریلیف بل پر دستخط کردئیے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ نے 2.3 ٹریلین ڈالرز کے کرونا ریلیف بل پر دستخط کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات میں شکست کا غصہ کرونا ریلیف بل پر اتارنے والے صدر ٹرمپ نے باالآخر بل پر دستخط کردئیے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 900 ارب ڈالرز کرونا ریلیف بل کی مد میں جاری کیے جائیں گے اور چھوٹے کاروباروں کو آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرونا ریلیف بل میں ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے 900 ارب ڈالرز کے کرونا ریلیف بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بل میں غیر ضروری، فضول چیزیں شامل کی گئی ہیں جبکہ کرونا کے حوالے سے کچھ شامل نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یقین ہے کسی کانگرنس رکن نے پانچ ہزار صفحات پر مشتمل بل نہیں پڑھا ہوگا، کیونکہ بل میں غیر قانونی طور پر امریکا آنے والوں کےلیے 1800 ڈالر فی کس رکھے گئے ہیں اور یہ رقم امریکی شہریوں کو ملنے والی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں