122

کورونا کے حوالے سے غلط پوسٹ پر مشہور آسٹریلوی شیف کا فیس بک پیج بند

سڈنی: فیس بک نے مشہور آسٹریلوی شیف کو  کورونا کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے پر بَین کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے مشہور شیف پیٹ اوانز کو فیس بک پر کورونا کے حوالے سے غلط پوسٹ کرنا مہنگی پڑگئی، کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر فیس بک نے ان کا پیج بند کردیا ہے، اور خبرایجنسی کے مطابق مشہور شیف کے اس پیج کے 10 لاکھ فالورز تھے۔

فیس بک کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی کورونا وائرس اور ویکسین کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ انسانی صحت کا معاملہ ہے، اس طرح کے مواد کے خلاف ہماری پالیسی واضح ہے اور ہم نے شیف پیٹ اوانز کے صفحے کو مسلسل خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بند کردیا ہے۔

شیف پیٹ اوانز کا انسٹاگرام پیچ تاحال فعال ہے جس پر دو لاکھ 78 ہزار فالوورز ہیں، اور انسٹاگرام بھی فیس بک کی ہی ملکیت ہے، اور شیف کی  انسٹاگرام پوسٹس میں بھی سڈنی کے شہریوں کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہ کروانے کے لیے اور صحت کے حکام کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر اکسایا جاتا ہے، اور اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بارے میں کی جانے والی سائنسی باتیں فضول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں