120

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کرونا کے حوالے سے دنیا کو خبردار کردیا

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کرونا کے حوالے سے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وبا سے آئندہ مہینوں میں حالات مزید خراب ہوں گے لیکن امریکی متحد ہوکر کرونا بحران کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے حوالے سے آگے بہت تاریک دن دیکھا باقی ہیں، وبا سے آئندہ مہینوں میں حالات مزید خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین کی تقسیم ایک بڑا آپریشنل چیلنج ہے لیکن امریکی متحد ہوکر کرونا بحران کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے منظور 900 ارب ڈالرز کافی نہیں، نیا بل بے روزگار افراد کو صرف 10 ہفتے تک امداد فراہم کرے گا، خاندانوں کو مزید رقوم دی جائیں گی۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ معیشت کو بحال ہونے میں بہت وقت درکار ہے، صدارت سنبھالنے کے بعد ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی اور ٹیسٹنگ کےلیے مزید رقم درکار ہوگی، ریاستوں اور مقامی حکومتوں کو مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدارت کے پہلے 100 دن 100 ملین ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی جائیں گی، فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نےاپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچائی۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ کوروناباکیوجہ سے اس کرسمس پر میرا خاندان بھی اکھٹا نہیں ہورہا، جانتا ہوں اہم تہواروں پر ایک دوسرے سے دور رہنا مشکل ہوتا ہے لیکن ایک دوسرے سے دور رہ کر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکی حکومتی اداروں پر سائبر حملوں پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سائبر حملوں کو سنجیدہ نہیں لیا، ماہرین کے مطابق سائبر حملے روس نے کیے اور ٹرمپ کہتے ہیں کہ چین نے کیے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ آئندہ چار ہفتے تک امریکا کی دفاع کی ذمہداری ٹرمپ کی ہی ہے، ٹرمپ سیکیورٹی کو سنجیدہ نہیں لیتا لیکن میں ضرور لوں گا ، میں حالات قابو میں ہوتے نہیں دیکھ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کےلیے بات چیت کا آغاز نہیں دیکھ رہا، امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کیلئےفنڈنگ درکار ہے، ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی فوری طورختم نہیں کی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں