154

نو منتخب امریکی صدر نے بھی کرونا کی ویکسین لگوالی

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکیسن لگاتے ہوئے قوم کو پیغام بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کرونا کی ویکسین لگوالی، جوبائیڈن کو ڈیلاویئر کے کرسٹیانا اسپتال میں ویکسین لگائی گئی بائیڈن کو ویکسین لگانےکا منظر امریکی میڈیاپرب راہ راست نشر کیا گیا۔

اس موقع پر نو منتخب صدربائیڈن نے کہا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لے لی دوسری کا منتظر ہوں، جوبائیڈن نے کرونا کیخلاف نبردآزما فرنٹ لائن ورکررز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین سب سے پہلےفرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جارہی ہے۔

نومنتخب صدر نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کسی خوف کےبغیر اپنی باری پرکرونا ویکسین لگائیں، عوام سائنس پر توجہ دیں ، غیر ضروری سفرسے پرہیز کریں۔اس سے قبل اٹھارہ دسمبر کو امریکا کے نائب صدر مائک پنس نے کیمرے کے سامنے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ-19 سے بچاؤ کی تیارکردہ ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی، کرونا ویکسین کی خوراک لینے کے بعد نائب صدر نے بتایا کہ انہیں کچھ بھی محسوس نہیں ہوا اورسب کچھ بہت اچھا ہوا۔

امریکہ کے نائب صدرمائک پنس اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب کرونا وائرس قصہ پارینہ بن جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جس وقت امریکہ کے نائب صدر مائک پنس ، ان کی اہلیہ کیرن پنس اور ڈاکٹر آدم کو ویکسین کی خوراک دی گئی اس وقت ڈاکٹر فاؤسی اور سی ڈی سی کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ بھی کمرے میں موجود تھے۔

دوسری جانب امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ کم نہ ہوسکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار815 افراد جان سے گئے، جس کے بعد امریکا میں عالمی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد3لاکھ27ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں