181

اغوا کاروں کا بچے کو رہا کرنے کیلیے بٹ کوائن کرنسی میں 17 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

بھارت میں اغوا کاروں نے ایک 8 سالہ بچے کو رہا کرنے کے لیے بٹ کوائن کرنسی میں 17 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 8 سالہ بچے انوبھوو کے اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے لیے 100 بٹ کوائن کا مطالبہ کیا ہے جو بھارتی کرنسی میں تقریباً 17 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کاروں نے انوبھوو کی فیملی کو بٹ کوائن دینے کا طریقہ کار بھی سمجھایا کہ کس طرح سے  رقم ادا کرنی ہے۔

8 سالہ بچے کو بھارتی شہر منگلورو سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوبھوو کے والد اور دادا شہر کے بڑے تاجر مانے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں