54

متحدہ عرب امارات نے عید تعطیلات برائے سال 2024 کا اعلان کردیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے آئندہ برس ہونے والی عیدین اور دیگر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نے سرکاری و نجی اداروں میں سال 2024 کی تعطیلات کا اعلان کر دیا جس میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل جب کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی۔

تاہم عیدین کی تعطیلات میں چاند کی رویت کے مطابق معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے 2024 میں دیگر تعطیلات میں یکم جنوری سال نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبی اور 2 سے 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سال بھر کی ان تعطیلات کے تعین کے لیے حکومت نے محکمہ فلکیات کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں