27

حماس کا 70 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 5 روزہ جنگ بندی پر غور

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس 70 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 5 روزہ جنگ بندی پر غور کررہی ہے۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ  نے حماس آڈیو بیان میں کہا کہ قطری ثالثوں کو آگاہ کردیا ہے کہ ہم 5 روز کی جنگ بندی کے بدلے میں 70 یرغمالی خواتین اوربچوں کو رہا کرنے کو تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ معاہدے کے تحت مکمل جنگ بندی ہونا چاہیے اور امدادی سامان غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں تک پہنچا چاہیے۔ اسرائیل معاہدے کی قیمت ادا کرنا نہیں چاہتا۔

ابو عبیدہ  کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے قطری بھائیوں نے دشمن کے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے دشمن کے قبضے سے 200 فلسطینی بچوں اور 75 خواتین کو رہا کروانے کی کوشش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں