27

فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ نہیں دیں گے؛ مصر کی امریکا کو یقین دہانی

انقرہ: مصر نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی فلسطینی کو رہنے کی اجازت نہ دینے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری صدر نے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا کوئی جواز نہیں اور مصر اپنی سرزمین مزید پناہ گزینوں کو نہیں دے سکتا۔

صدر عبدالفتاح السیسی نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے اور جبری نقل مکانی کی پالیسیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہ کر ظالم کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

مصری صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو میں رفح کراسنگ کے ذریعے مزید امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی اجازت دینے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں