146

نائیجریا میں اغوا کئے گئے سینکڑوں طلبہ بازیاب

ابوجا: افریقی ملک نائیجیریا میں گذشتہ ہفتے اغوا کئے گئے سینکڑوں اسکول طلبہ کو رہا کرالیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے ریاست کٹسینا میں کارروائی کرکے ڈاکوؤں کی قید سے طلبہ کو بازیاب کرالیا۔

ریاست کٹسینا کے گورنر نے نائیجریا کے سرکاری ٹی وی این ٹی اے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ہمسایہ ریاست زمفارہ کے رگو جنگل میں قید 344طلبہ بازیاب کرالئے گئے ہیں، بازیاب کرائے گئے طالب علموں میں تمام لڑکے ہیں۔

مقامی عہدیدار نے طلبہ کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان خاندانوں کے لئے خوشی اور راحت کا باعث ہے جو اپنے بچوں کی محفوظ واپسی کی دعا کررہے تھے۔

یاد رہے کہ نائیجیریا کے علاقے کٹسینا میں گذشتہ ہفتے مسلح افراد نےاسکول کے سینکڑوں طلبہ کو اغوا کرلیا تھا، نائیجیرین پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو کنکارا ضلع میں سیکنڈری اسکول کے سینکڑوں طلبہ کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔

اسکول کےایک ملازم نے عالمی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریباً800 طلبہ لاپتہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں