125

اسرائیل سےتعلقات کے باوجود دو ریاستی حل کےحامی ہیں، مراکش کی فلسطین کو یقین دہانی

رباط: مراکش کے شاہ محمد ششم نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بدستور دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

شمالی صحارا کے علاقے پر مراکش کا اختیار قبول کرنے کے بدلے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد مراکش کے شاہ محمد ششم نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے باوجود مراکش اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں بدستور دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیے؛ مراکش نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا
شاہی دیوان سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شاہ محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات ہی تنازع کے حتمی، پائیدار اور جامع حل تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔
واضح رہے مراکش، متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے بعد امریکی ثالثی میں اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں