130

برطانیہ اور یورپی یونین نوٹریڈ ڈیل کی جانب بڑھ رہے ہیں: بورس جانسن

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے قوی امکانات ہیں جس سے وہ نو ٹریڈ ڈیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپی اتحاد کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کے امکانات ہیں، عوام حالات کے لیے تیار رہیں۔ برطانیہ اور یورپی یونین سال کے آخر میں آزاد تجارت کے معاہدے پر اتفاق پانے میں ناکام ہو جائیں گے جس سے مارکیٹوں میں معاشی خطرہ بڑھے گا۔

یورپی یونین 27 ممالک اور 450 ملین صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا تجارتی بلاک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں