185

بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر حکومت دباؤ کا شکار، مذاکرات کیلئے ترلے منتیں

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر مودی سرکار دباؤ میں آ گئی، پنجاب، ہریانہ اور دیگر صوبوں سے دلی پہنچنے والے کسانوں سے مذاکرات کرنے کے لیے مودی سرکار ترلے منتیں کرنے لگی۔

بھارتی حکومت کے وزیرِ زراعت نریندرا سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسان تنظیموں کو مذاکرات کے پیغام پہنچائے ہیں کہ وہ انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ ادھر کسان لیڈر بوٹا سنگھ نے کہا ہے کہ اگر مودی نہ مانا تو ریلوے ٹریک بھی بند کر دیں گے۔ بھارتی کسانوں کےمزید جتھے دلی پہنچ چکے ہیں، کسانوں نے بی جے پی رہنماؤں کے گھیراؤ کا بھی منصوبہ بنا لیا ہے۔

یاد رہے کہ کسانوں کا احتجاج آج 16 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے، واضح رہے اس سے قبل ہندوتوا کے جنون میں مبتلا مودی سرکار مسلماںوں کے خلاف متنازع قانون لا کر انہیں معاشرتی اور معاشی طور پر مفلوج کرنے کی راہ پر پیش رفت کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں